غیر قانونی طور پر حج کی کوشش کرنے والے سینکڑوں افراد گرفتار

31 جولائی, 2019

مکہ مکرمہ – سعودی عرب میں حج کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس موقع پر لاکھوں عازمین دیگر ممالک سے حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی داخلی عازمین میں سے کچھ لوگوں کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی غیر قانونی طریقے سے مکّہ مکرمہ میں داخل ہو کر حج کی سعادت حاصل کر لیں۔ ایسے غیر قانونی عازمین حج سے نمٹنے کے لیے سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس بار خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔سعودی ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) بریگیڈئر سلیمان الیحی نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے معاملے کو جلد ازجلد نمٹانے کی ہدایت کر دی۔بریگیڈئر سلیمان نے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پرقائم عارضی چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter