فاسٹ بولر حسن علی بھارتی لڑکی کو دل دے بیٹھے

31 جولائی, 2019

شعیب ملک کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر کے  بھارت کا داماد بننے کا امکان ہے۔

 فاسٹ بولر حسن علی اور بھارتی لڑکی شامیہ آرزوکا رابطہ قریبی دوست کے ذریعے ہوا اور ان کی پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی، شامیہ آرزو کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے اور وہ ایک نجی ائیرلائن کی ملازمہ ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ حسن علی کے اہلخانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ ان کے اور شامیہ کے اہلخانہ کے درمیان بات چیت چل رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شامیہ نے انگلینڈ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی، وہ والدین کے ساتھ دبئی میں مقیم ہیں جب کہ ان کی فیملی کے دیگر افراد نئی دلی میں مقیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹر حسن علی کا شامیہ سے نکاح 20 اگست کو ہونے کا امکان ہے جس کے لیے دبئی میں فائیو اسٹار ہوٹل میں بکنگ بھی کرائی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ فی الحال حسن علی اور شامیہ کی نکاح کی تقریب ہوگی جس کے بعد رخصتی اور ولیمہ آئندہ سال ہوگا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز میں بھارتی لڑکیوں سے شادی کرنے والوں میں شعیب ملک، محسن حسن خان اور ظہیر عباس شامل ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter