پربھو بینک نے نیپالی عازمین حج کو کٹھمنڈو میں لاکھوں کا چونا لگا دیا؛ ٹھگی کا بڑا معاملہ؛ حج کمیٹی کا کردار مشکوک

21 جولائی, 2019

کٹھمنڈو / کئیر خبر

کہنے کو تو نیپالی حج کمیٹی نے حاجیوں کے لئے کشمیری جامع مسجد میں ریال ایکسچینگ کی سہولت مہیا کرا رکھی ہے اور اس کے لئے پربھو بینک کا کاؤنٹر مسجد کے صحن  میں کھول دیا گیا لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ مسلسل پانچ دنوں سے حاجیوں کو جم کر چونا لگایا جارہا ہے

نیپال ریزرو بینک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہویے پربھو بینک نے حاجیوں سے ایک روپے بارہ پیسے فی ریال زاید لیکر پندرہ لاکھ سے زاید روپے ٹھگے ہیں ؛ حج کمیٹی کی چھتر چھایا میں ہورہی اس ٹھگی کا پردہ اس وقت فاش ہوا جب ایک حاجی صاحب نے آئ ایم ای بینک فی ریآ ل ٢٩ روپے 50 پچاس پیسے میں حاصل کیا جب کہ پربھو بینک فی ریال ٣٠ روپے ٦٢ حاجیوں کو دے رہا تھا ؛ معاملہ آگے بڑھا  حاجی حضرات اور انکے اقرباء نے اس مسئلہ کو لیکر ہنگامہ کیا اور آج جاکر حج کمیٹی نے نیپال-بنگلہ دیش بینک کو کاؤنٹر کھولنے کے لئے مدعو کیا اور اس نے بھی فی ریال ٢٩ روپے ٨٦ پیسے میں حاجیوں کو مہیا کرنا شروع کیا-یاد رہے کہ اس عرصہ  میں نیپال راشٹر بینک کے مطابق ریال ٢٩ روپے 50  پیسے سے اوپر بکری ریت نہیں گیا ہے

حجاج کا کہنا ہے کہ حج کمیٹی نے پربھو بینک کے ساتھ مل کر حاجیوں کو ٹھگا ہے اور حج کمیٹی نے جم کر دلالی کی ہے؛

 

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter