جمعیت تواصل الخیریہ کا حج ٹرینگ کیمپ کٹھمنڈو میں اختتام پذیر

21 جولائی, 2019

کٹھمنڈو / کئیر خبر

جمعیت تواصل الخیریہ نیپال نے سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی کٹھمنڈو کے سی ڈبلیو ہال  میں  یک روزہ حج  تدریبی کیمپ  مولانا قمر الدین بسم اللہ  ریاضی کی صدارت میں منعقد ہوا  واضح رہے کہ اس سال وطن عزیز سے ۱٥١۰ لوگ فریضہ حج کی ادائگی کے لئے جارہے ہیں جن کی پرواز کی ابتداء ہو چکی ہے
پروگرام کا آغاز مولانا اختر ریاضی کی تلاوت سے  ہوا مولانا عبد الرحیم سراجی  نے فضائل حج کے موضوع پر خطاب کیا اور بتایا کہ حج اسلام کے ۵ ارکان میں سے ایک اہم رکن ہے جو ہر صاحب استطاعت پر واجب و فرض ہے لہذا جو صاحب اس کی استطاعت رکھتے ہوں وہ ضرور اس کو پورا کریں  مولانا پرویز یعقوب مدنی  نے حج کے ارکان و واجبات پر بہت ہی مفصل و جامع خطاب کیا اور واضح کرکے بتایا کہ حج کے کیا کیا ارکان ہیں و کب کیسے اداء کرنا ہے اس کے بعد  مولانا قمر الدین بسم اللہ ریاضی  نے پریکٹیکلی و تدریبی طور پر حج کے تمام ارکان سنن و واجبات کو عازمین حج  کے سامنے پیش کیا اور پریٹیکل کے لئے پروجیکٹر کا استعمال کیا گیا جس کے ذریعہ تمام مقدس مقامات کی ویڈیوز و تصاویر دکھاکر لوگوں کو سمجھایا و بتایا گیا کہ حج کے ارکان کی ادائگی کب و کہاں سے شروع ہوگی و کہا کب کس دن ختم ہوگی و ان ایام میں آپ کو کہاں کس مقام پر کیا کیسے کرنا ہے ویڈیوز و تصاویر کے ذریعہ لوگوں کو ارکان حج کے سمجھنے میں بہت آسانی ہوئی؛  مولانا عبد الصبور ندوي نے مختصر خطاب كيا اور عازمين حج كومباركباد دیتے ہویے نيك خواهشات كا اظهار كيا، اخیر میں دعائیہ کلمات پر پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا گیا اس کے بعد تمام عازمین حج  کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا و پمفلیٹ و کتابچے تقسیم کئے گئے؛ پروگرام  کی نظامت مولانا زبیر احمد سراجی نے کی ؛ اس موقع پر کئیر فاؤنڈیشن کے صدر عبد المبین خان ؛ جناب حضرت علی ؛ مولانا اشفاق سنابلی ‘ مولانا شہاب الدین سراجی وغیرہم موجود تھے ٢١٠ عازمین حج اس پروگرام سے مستفید ہویے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter