نیپال میں بارش اور سیلاب سے درجنوں اضلاع متاثر/31 کی موت 12 لاپتہ 26 زخمی / فوج نے ٣٥٨ لوگوں کا ریسکیو کیا

13 جولائی, 2019

کٹھمنڈو / کئیر خبر

ملک میں گزشتہ کئی دنوں سے ہو رہی بارش اور ندیوں میں طغیانی کے سبب راجدھانی کٹھمنڈو سمیت درجنوں اضلاع متاثر ہیں رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ اموات 5 للت پور میں ہوئی ہیں خوٹانگ سندھولی پالپا بارہ  پرسا سنسری مورنگ جھاپہ چتون مکوان پورروتہت سرہا جنکپور  مورنگ اور بھکت پور مالی جانی اور مویشیوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے 

دریں اثنا نیپالی فوج نے 14 اضلاع میں ریسکیو آپریشن چلا رکھا ہے اب تک ٣٥٨ لوگوں کا ریسکیو کیا گیا ہے ٥٠٠٠ سے زاید لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے  ہیں بھارت نے برگنیا میں باندھ کے سفون کو کھول دیا ہے جس سے روٹھت میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے 

وہیں دوسری جانب بھارت نے نیپال سے کہا ہے کہ کوسی بیراج کو فورا بند کیا جائے کیونکہ بہار میں کوسی ندی نے تباہی مچادی ہے .نیپال کئی قومی شاہراہیں لینڈ سلائیڈ  اور پلوں کے منہدم ہونے کے باعث بند ہو گئی  ہیں بی پی راج مارگ ؛بٹول پوکھرا مارگ بردی باس جھاپہ  شاہراہ بند ہے جس کے چلتے مسافروں کو دقت کا سامنا کرنا پڑا ہے 

اسی بیچ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد صوبائی  حکومتیں کریں    

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter