بی جے پی کے رکن اسمبلی کی بیٹی نے دلت نوجوان سے شادی کر لی

12 جولائی, 2019

 بھارتی جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کی بیٹی نے دلت نوجوان سے شادی کر لی۔تفصیلات کے مطابق اتر پردیش کے بریلی میں بی جے پی رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی نے دلت نوجوان سے شادی کر لی ہے جس کے بعد ساکشی مشرا اور ان کے شوہر اجتیش کمار نے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری جان کو خطرہ بتایا ہے۔رکن اسمبلی راجیش مشرا کی بیٹی نے پولیس سے اپنی سیکورٹی کی گزارش کی ہے۔ ساکشی مشرا نے اپنے والد سے ہی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ ساکشی نے اپنے والد سے یہ خطرہ اس لیے بتایا کیونکہ انہوں نے دلت نوجوان سے محبت کی شادی کر لی ہے۔ساکشی مشرا نے سوشل میڈیا پر شیئر ایک اور ویڈیو پیغام میں اپنے والد، بھائی اور ان کے ساتھیوں سے اپنی جان کو خطرہ بتاتے ہوئے بریلی کے ایس ایس پی سے سیکیورٹی کی درخواست کی ہے۔ اس کے علاوہ ساکشی نے بریلی کے رکن اسمبلی اور اراکین پارلیمنٹ سے اپنے والد کی مدد نہ کرنے کے لیے کہا ہے۔ ساتھ ہی الزام عائد کیا ہے کہ اس کے والد اسے قتل کرنا چاہتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter