فلوریڈا، شاپنگ پلازہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

7 جولائی, 2019

امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں گیس لیک ہونے سے دھماکا ہوا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق دھماکا پلازہ کے ساتھ واقع خالی ریسٹورینٹ میں ہوا۔ دھماکے سے عمارت کا کچھ حصہ بھی تباہ ہوگیا۔ زورداردھماکے کے باعث قریبی واقع عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے سے ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ ملبہ اڑتا ہوا دوسرے شاپنگ مالز میں جا گرا، جس سے قریبی واقع جم، دکانوں اور گاڑیوں میں سوراخ ہوگئے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھماکے کی شدت سے خوف زدہ ہو کر ہم اپنا سب سامان چھوڑ کر بس بچوں کو لے کر بھاگے۔ پولیس نے دہشت گردی کے عناصر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکا گیس پائپ پھٹنے سے ہوا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter