کابل: افغانستان میں مارٹر بم کے حملوں میں 14 افراد جاں بحق، 40 زخمی

7 جولائی, 2019

کابل: افغانستان میں مارٹر بم کے حملوں میں 14 افراد جاں بحق، 40 زخمی کابل: (6 جولائی 2019) افغانستان میں مارٹر بم کے حملوں میں چودہ افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان فوج کے ترجمان حنیف ریضائی کا کہناہے کہ مارٹر بموں سےصوبہ فریاب کی خواجہ سبز پوش ضلعے کی مارکیٹ کا نشانہ بنایا گیا۔ حیف کے مطابق امدادی کارکنوں نے مارکیٹ سے دس لاشیں نکالیں اور چالیس سے زائد زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان مارکیٹ کے قریب فوجی چوکی پرحملہ کرنا چاہتے تھے۔فریاب صوبے لے پبلک ہیتھ ڈائریکٹر کا کہناہے کہ دھماکے بعد چار بچوں سمیت انتالیس زخمی اور چودہ لاشیں اسپتال لائی گئیں۔نعیم کا کہنا تھا کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اور انہیں مزارشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter