امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا

3 جولائی, 2019

واشنگٹن:امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم جنداللہ کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے دہشتگردوں کی فہرست میں بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کا نام شامل کر دیا ہے جبکہ کالعدم جنداللہ کا نام بھی امریکی فہرست میں شامل ہے جس کے بعد دونوں تنظیمیں اب دہشت گرد تصور کی جائیں گی جب کہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد سمجھے جائیں اور امریکی شہریوں پر ان تنظیموں سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی ہو گی۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اےکی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے، بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایا، نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور بی ایل اے نے مئی 2019 میں گوادر میں ایک ہوٹل پر حملہ کیا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter