میکسیکو میں موسم گرما میں شدید برف باری

2 جولائی, 2019

جون کے مہینے میں پڑنے والی برف باری کی خبر نے سب کو حیران کردیا ۔ کچھ عرصے میں مختلف ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ایسے ہی مظاہر دیکھنے میں آئے ہیں۔ اس کی تازہ مثال میکسیکو کی ہے جہاں حال ہی میں پڑنے والی برف باری نے نظام زندگی مفلوج کردیا۔ براعظم امریکا کے ملک میکسیکو میں موسم گرما میں شدید برف باری نے لوگوں اور ماہرین موسمیات کو حیران کردیا۔ میکسیکو کے شہر’گواڈا لہارا’ میں اتنی زیادہ برف باری ہوئی کہ سڑکیں بند ہوگئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم اور گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔ ھالیکو ریاست کے گورنر انریکہ الوارو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ’میں نے اس موسم میں برف باری پہلی بار دیکھی ہے۔ سچ یہ ہےکہ آج برف باری دیکھ کر یقین نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے مناظر اس سے قبل کبھی نہیں دیکھے گئے۔ دیکھنے والا ہرشخص حیران ہے آج موسم کو کیا ہوگیا ہے۔ گرمی کےموسم میں‌برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ شمالی میکسیکو کے علاقوں کو حالیہ ایام میں نسبتا زیادہ گرم قرار دیا گیا تھا جہاں‌درجہ حرارت 31 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا گیا۔ سردیوں کے موسم میں میکسیکو میں برف باری معمول کی بات ہے مگر گرمی کےموسم میں جتنی برف باری پڑی ہے وہ حیران کن ہے۔ شدید برف باری کے بعد شہری دفاع کا عملہ سڑکوں سے برف ہٹانےمیں مصرف ہے تاکہ ٹریفک بحال کی جا سکے۔ شہری دفاع کےحکام کا کہنا ہے کہ اچانک درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث متعدد افراد بیمار ہوگئے ہیں۔ گواڈا لہارا اور تلاکیباکیہ بلدیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں پڑنے والے برف سے 200 گھروں اور 50 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter