امریکہ پھر طوفان کی زد میں، شکاگو میں ژالہ باری نے تباہی مچا دی

28 مئی, 2019

واشنگٹن:  امریکی شہر شکاگو میں ژالہ باری کے طوفان نے تباہی مچا دی، خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہ ہوا تاہم کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

الینوائے کے شہر شکاگو کے نواحی علاقے میں ژالہ باری کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ پنگ پانگ سائز کے اولے پڑنے سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا، شہری ژالہ باری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہے۔

حکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کا شہر شکاگو موسم بہار شروع ہونے کے باوجود اکثر برفانی طوفانوں کی زد میں رہتا ہے جس کے سبب نظام زندگی مفلوج ہو جاتی ہے، ائیرپورٹ کے رن وے پر برف جمنے کے سبب سینکڑوں فلائٹس معطل کر دی جاتی ہیں اور ٹرینوں سمیت آمدورفت کے دیگر ذرائع بھی متاثر ہوتے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter