جاپان: خنجر بردار کے حملے میں دو طالبات ہلاک، 16 زخمی

28 مئی, 2019

جاپان میں ایک خنجر بردار شخص کے اسکول کی طالبات پر حملے کے نتیجے میں دو طالبات ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے طالبات کو نشانہ بنانے کے بعد خود پر بھی خنجروں کے وار کرکے خودکشی کرلی ہے۔

واقعہ منگل کو دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی شہر کاواساکی میں پیش آیاہے۔ تاحال حملے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں ہاتھوں میں خنجر تھامے ایک شخص نے طالبات کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اسکول بس سے اتری ہی تھیں۔ بس ڈرائیور نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور نے بس میں سوار ہونے کی بھی کوشش کی تھی جس میں مزید طالبات موجود تھیں۔

جاپان کے سرکاری ٹی وی "این ایچ کے” مطابق حملہ آور کی عمر 40 سے 50 کے پیٹے میں تھی اور اس نے طالبات پر حملے سے قبل چیخ کر کہا تھا کہ "میں تمہیں قتل کردوں گا۔”

کاواساکی کی شہری انتظامیہ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے طالبات میں سے تین کی حالت تشویش ناک ہے۔ تاحال حکام نے ہلاک اور زخمی ہونے والی طالبات کی عمریں نہیں بتائی ہیں۔

حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والی طالبات میں سے بیشتر ایک مسیحی مشنری اسکول میں زیرِ تعلیم ہیں جو کینیڈا کے سے تعلق رکھنے والی کیتھولک راہباؤں کا ایک ادارہ چلاتا ہے۔

جاپان کا شمار دنیا میں جرائم کی سب سے کم شرح رکھنے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہاں ماضی میں معمولی تنازعات پر قتلِ عام کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

اس سے قبل جاپان میں 2016ء میں معذور افراد کے ایک مرکز میں سابق ملازم نے چاقو کے وار کرکے 19 افراد کو قتل اور 20 کو زخمی کردیا تھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter