#مکہ_سمٹ کی کوریج 390 صحافی اور 59 ٹی وی چینلز کریں گے

28 مئی, 2019

مملکت سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تین علاقائی اور نمائندہ بین الاقوامی انجمنوں کے سربراہی اجلاسوں کے جلو میں وزیر اطلاعات ترکی الشبانہ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر میڈیا کی سہولت کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تیرہ نگران ٹیموں کے تعاون سے سعودی وزارت اطلاعات اس میگا ایونٹ کی کوریج کرنے والے 390 مقامی اور بین الاقوامی صحافتی اداروں کے اکٹھ کو سہولیات فراہم کرنے کی خاطر دن رات ایک کر رہے ہیں۔ #مکہ_سمٹ کو دنیا بھر سے 59 ٹی وی چینلز کرنے آ رہے ہیں۔

وزارت اطلاعات چار میڈیا سینٹرز کے ذریعے آنے والے معزز صحافیوں کو خدمات فراہم کرے گی جن سے متعلق صحافیوں کی رہائش گاہوں پر تعارفی بریفنگ دی جائے گی۔ اس بریفنگ کا اہتمام 11 حکومتی اور غیر سرکاری ٹیموں کے توسط سے کیا جائے گا جو #مکہ_سمٹ سے متعلق اہم پیش رفت اور کامیابیوں سے صحافیوں کو آگاہ کریں گے۔

تینوں سربراہی اجلاسوں کی نگرانی اور معاونت کے لئے قائم میڈیا کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فھد بن حسن آل عقرآن نے بتایا کہ مکہ المکرمہ میں ہونے والے اس اہم عالمی سرگرمی کے شایان شان غیر معمولی میڈیا کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان سربراہی اجلاسوں میں 57 ملکوں کے سربراہ شریک ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹر آل عقرآن نے بتایا مختلف ملکوں سے آنے والے عہدیداراں مقامی، بین الاقوامی پرنٹ، خبر رساں اداروں اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں کے سامنے براہ راست نیوز کانفرنسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ نیز اس موقع پر بین الاقوامی میڈیا نمائندگان کو مختلف سرکاری اداروں کا دورہ بھی کرایا جائے تاکہ وہ ملک میں ہونے والی اہم تبدیلیوں کا خود براہ راست جائزہ لے سکیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter