خطاب امت اسلام!

انصر نیپالی

26 مئی, 2019

 ندائے منبر و محراب پہ عمل کرکے

تو اپنے اشک ندامت کی آبرو ہو جا

نماز فجر کی عظمت سے کون غافل ہے؟

جوانو آہ سحر سے تو خوب رو ہو جا !

ہر اک قدم پہ عداوت ہے کبر و نخوت ہے

تو مرد حق ہے بغاوت کےرو برو ہو جا

اٹھو جوانو محمد کی عظمتیں لے کر!

میں چاہتا ہوں صحابہ کے ہو بہو ہو جا

اندھیرا بن کے ڈرائے نہ زندگی تیری

چمکتے جگنو کی مانند رنگ و بو ہوجا

یہ کون آیا ہے مسجد میں بندگی لے کر؟

میں تیرا رب ہوں محبت کی گفتگو ہو جا

سفینہ کون چلاتا ہے تپتی صحرا میں ؟

تو موج آب ہے ساحل کی جستجو ہو جا

ہوائے حرص و ہوس کب کا تج دیا انصر

متاع درس خودی لے کے کو بہ کو ہو جا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter