سعودی عرب: 69 لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

26 مئی, 2019

ریاض(26 مئی 2019ء) وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز یعنی یکم محرم الحرام سے لے کر اب تک 74 لاکھ سے زائد افراد کو عمرہ ویزہ جاری کیے جا چکے ہیں ۔ جن میں سے 69 لاکھ 64 ہزار 943 افراد نےسعودی مملکت پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی ہے۔ اس بار حج سیزن کا آغاز ستمبر کے وسط میں ہوا تھا۔ وزارت حج کے مطابق اس بار عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والوں کی گنتی ماضی کے مقابلے میں ایک ریکارڈ ہو گی۔اب تک 60 لاکھ سعادت حاصل کر کے وطن واپس جا چکے ہیں ۔ معتمرین کا مکّہ میں اوسط قیام 13 دِن جبکہ مدینہ میں 8 دِن ہے۔معتمرین کی خدمات کے لیے اس وقت 10,533سعودی اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں، جن میں سے مردوں کی گنتی 8,720 ہے جبکہ خواتین کی تعداد 1,813 ہے۔

وزارت حج کے مطابق اس بار بھی سب سے زیادہ معتمرین کا ریکارڈ پاکستان کے پاس ہے۔مملکت آنے والے پاکستانی زائرین کی اب تک کی گنتی 15 لاکھ 30 ہزار 855ہے۔

جبکہ اس کے بعد انڈونیشیا کا نمبر ہے جہاں سے آنے والے معتمرین کی گنتی 9 لاکھ 34 ہزار سے زائد ہے۔ اس کے بعد ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں سے 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد زائرین آئے ہیں۔ مصر سے آنے والوں کی گنتی 5 لاکھ 24 ہزار ،الجزائر سے 3 لاکھ 53 ہزار، یمن سے 3 لاکھ 23 ہزار، تُرکی سے 3لاکھ، ملائشیا سے 2 لاکھ 69 ہزار، عراق سے 2لاکھ 68 ہزار، جبکہ اُردن سے 1 لاکھ 94 ہزار معتمرین آئے ہیں۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اب تک مملکت میں تشریف لائے عمرہ زائرین میں سے 61 لاکھ 85 ہزار ایئرپورٹس کے ذریعے، 6 لاکھ 71 ہزار زمینی راستوں سے جبکہ 1 لاکھ 8 ہزار بحری راستوں سے آئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter