سعودی عرب میں قسطوں پر اشیاءکی فروخت پر پابندی لگا دی گئی

26 مئی, 2019
جدہ(26 مئی 2019ء) سعودی عرب میں قسطوں پر اشیاءبیچنے والوں کو بُری خبر سُنا دی گئی جبکہ وہ لوگ جو قسطوں پر کچھ سامان خریدنے کے خواہش مند ہیں، وہ بھی پریشان ہو جائیں گے۔ وزارت تجارت کی جانب سےسعودی مملکت میں الیکٹرانکس اور دیگر گھریلو اشیاءکی انسٹالمنٹ پر فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔تاہم وزارت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جو لوگ پہلے سے انسٹالمنٹ پر اشیاءکی فروخت کا کام کر رہے ہیں وہ اپنا کام اُس وقت تک جاری رکھ سکتے ہیں جب تک اُن کے لائسنس کی مُدت ختم نہیں ہو جاتی۔ وزارت نے اس حوالے سے سعودیعریبین مانیٹری اتھارٹی کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اگلے تین ماہ تک اس کاروبار سے جُڑے لوگوں پر نظر رکھیں اور کسی خلاف ورزی کی صورت میں اُن کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
اگر کوئی شخص بغیر پرمٹ کے اس کاروبار میں منسلک پایا گیا تو اُسے دو سال قید کی سزا دی جائے گی جبکہ تیس لاکھ سعودی ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ وزارت کی جانب سے اس کاروبار سے منسلک اداروں کے لائسنسز کی تجدید کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے اور نئے لائسنس بھی جاری نہیں کیے جا رہے۔ اس خبر نے بہت سے کاروباری حلقوں میں تشویش کی خبر دوڑا دی ہے جبکہ وہ لوگ جو کم آمدنی کے باعث انسٹالمنٹ پر اشیاءخریدنے کے خواہش مند ہیں، وہ بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter