کیا نريندرمودی عمران خان کو مدعو کریں گے؟

26 مئی, 2019
انڈین انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ هندوستاني  وزيراعظم نریندرا مودی کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ مودی اپنی حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کو مدعو کریں گے یا نہیں؟ اس کے ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ کیا عمران خان کو نريندرمودی کی تقریب حلف برداری میں جانا چاہیے؟
یاد رہے کہ جب سنہ 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ هندوستاني  وزيراعظم نریندرا مودی پہلی بار انتخابی بازی جیتے تھے تو انہوں نے اپنی حلف برداری کی تقریب میں اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو مدعو کیاتھا۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنی تقریب حلف برداری میں هندوستاني  وزیراعظم نریندرا مودی کو مدعو نہیں کیا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین اس شش و پنج میں مبتلا ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter