برازیل میں بار میں فائرنگ، 6خواتین سمیت 11 افراد ہلاک،1زخمی

20 مئی, 2019

 برازیل کی ریاست پارا کے شہر بیلم کے ایک بار میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں6خواتین سمیت 11افراد ہلاک،1شخص زخمی جبکہ ایک حملہ آور بھی زخمی ہو گیا۔

برازیلین حکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 7مسلح افراد نے بار میں فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،فائرنگ سے 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوا ہے جو پولیس کی حراست میں ہے۔

برازیلین حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں ہلا ک ہونے والے 11 افراد میں میں 6 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں، زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا،اس واقعہ کی فوری طور پر کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter