امریکا کیخلاف جانا ایران کی سب سے بڑی غلطی ہوگی ، ٹرمپ

14 مئی, 2019

واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو تنبیہہ کی ہے کہ امریکا کیخلاف جانا ایران کی سب سے بڑی غلطی ہو گی۔

ایران اور امریکا میں لفظی جنگ کا سلسلہ جاری ہے ، جب کہ دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھتی چلی جا رہی ہے ۔

وائٹ ہاوس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کو خبر دار کیا اور کہا کہ امریکا کیخلاف جانا ایران کی سب سے بڑی غلطی ہو گی۔

تہران اسرائیل پر حملےکا فیصلہ کر سکتا ہے ، صیہونی وزیرتوانائی

ٹرمپ نے ایران کو متحدہ عرب امارات میں 4 بحری جہازوں پر حملے کی وجہ سےمتنبہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جاپان میں ہونے والی جی 20 سمٹ کے دوران چین اور روس کے صدور سے ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے وضاحت کی کہ تجارتی مذاکرات کی ناکامی کے بعد چین کے صدرشی جن پنگ سے ملاقات فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter