نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکہ سے تباہ،55افراد ہلاک،40زخمی

7 مئی, 2019

افریقی ملک نائیجیریا  میں پٹرول سے بھرے ٹینکر میں دھماکے سے 55افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔ نائیجیریا  کے علاقہ نائیمے میں پٹرول سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا جس میں بھرا ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہنا شروع ہو گیا جسے قریبی علاقے کے لوگوں نے جمع کرنا شروع کر دیا تھا۔ اسی اثنا میں ٹینکر زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔دھماکہ کے بعد اچانک پٹرول کو لگنے  والے آگ نے وہاں موجود لوگوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس کی وجہ سے 55افراد ہلاک اور 40  بری طرح جھلس کر زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر   ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے لاشیں بری طرح سے جھلس گئیں  جس کی وجہ سے بہت ساری لاشوں کی شناخت مشکل ہو گئی،ٹینکر میں لگنے والی آگ سے گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور قریبی  گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔ نائیجیرین  صدر مہامدودو نے  ہسپتا ل پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جب کہ ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا۔نائیجیریا  کے وزیر داخلہ مزوم نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک الٹنے کے بعد کئی افراد پٹرول جمع کرنے کے لیے پہنچ گئے تھے تاہم اچانک ہی آگ لگنے سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں، آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔اس سے قبل جولائی 2017کو نائیجیریا کے ایک کنویں میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے 30 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter