ریاض میں پہلی خواتین لانڈری کا افتتاح

7 مئی, 2019
سعودی عرب میں پہلی بار ایک خاتون نے’کیثارہ لانڈری شاپ‘ کے نام سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا ہے۔
 خواتین کی لانڈری کا کاروبار شروع کرنے والی خاتون نورہ الدوسری نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ لانڈری کا کاروبار کرے اور یہ ملک کی پہلی لانڈری ہے جس کی تمام کارکن خواتین ہیں۔
لانڈری شاپ کے افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا ’یہ تاثر غلط ہے کہ سعودی خواتین پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کی اہل نہیں ہوتی تاہم اب سعودی عرب میں تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے۔‘
نورہ الدوسری کے مطابق سعودی عرب میں جب خواتین کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کی اجازت ملی تو مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میرا برسوں کا خواب پورا ہونے کا وقت آپہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کوشش ہے کہ صارفین کی توقعات پر پورا اتریں۔
کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ لانڈری میں کام کرنے والی تمام خواتین کو بہترین فنی تربیت فراہم کی گئی ہے اور ان کے باقاعدہ کورسز بھی کروائے گئے۔
سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت مختلف شعبوں میں کئی اصلاحات ہوئی ہیں جس کے بعد خواتین کو بھی اپنی صلاحیتوں کے منوانے کے مواقع ملے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter