برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

7 مئی, 2019

لندن:برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،بکنگھم پیلس کے مطابق شہزادی میکھن مارکل اور شہزادہ دونوں صحت مند ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے خود میڈیا پر آکر اپنے ہاں ننھے شہزادے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی، شاہی جوڑا اپنے گھر پہلی اولاد کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہے جب کہ شاہی محل بھی مبارکباد سے گونج اٹھا۔ نومولود شہزادے کا تخت کے وارثوں میں ساتواں نمبر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بچے کی ولادت مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ہوئی ، شہزادی میکھن مارکل اور شہزادہ دونوں صحت مند ہیں۔انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے شاہی خاندان کا کہنا تھا کہ نومولود شہزادے کا وزن 7 پاؤنڈ 3 اونس (3 کلو اور 260 گرام) ہے اور بچے کا نام ایک دو روز میں رکھا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter