بھارت میں شہید مسجد کی از سر نو تعمیر رکوانے کیلئے انتہا پسندوں کی غنڈہ گردی

7 مئی, 2019

حیدرآباد:- بھارت میں شہید مسجد کی از سر نو تعمیر رکوانے کیلئے انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں جمعے کو حیدر آباد کی میونسپل کارپوریشن نے عنبرپیٹ میں صدیوں پرانی مسجد اور عاشور خانہ کو سڑک کی توسیع کی راہ میں رکاوٹ کہہ کر شہید کردیا تھا۔مسجد کی ازسرنو تعمیر کو روکوانے کے لیے  انتہا پسندوں نے  ہنگامہ آرائی کی۔مسلمانوں نے احتجاج کرتے ہوئے خود ہی مسجد کی ازسر نو تعمیر کرنا شروع کی ۔اب یہی بات انتہا پسند تنگ نظر کو ایک آنکھ نہ پائی ۔ پندو انتہا پسندوں نے مسجد کی ازسر نو تعمیر کرنے والے مسلمانوں پر پتھر برسائے اور مارنا پیٹنا شروع کردیا اور دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ وہ صدیوں پرانی مسجد کی دوبارہ تعمیر نہیں ہونے دیں گے جس پر فساد شروع ہوگیا ۔ شدید نعرے بازی ہوئی ۔پولیس اس ساری کارروائی میں خاموش تماشائی بنی رہی۔ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بھی مسلمانوں پر ہلہ بول دیا جبکہ بی جے پی اسمبلی رکن راجا سنگھ انہیں بڑھکاتے رہے جس پر مجبور ہو کر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ اور رات دیر تک ان کی رہائی ہوئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عنبرپیٹ میں اب تک حالات کشیدہ ہیں

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter