تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی

5 مئی, 2019

بنکاک -تھائی لینڈ میں نئے بادشاہ کی تاج پوشی کردی گئی، تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی۔ تھائی لینڈکے بادشاہ بھومی بول اد لیا دیج2016 میں انتقال کرگئے تھے، جس کے بعد ان کے بیٹے بادشاہ بنے ہیں۔

تھائی لینڈکے بادشاہ نے ملک پرتقریبا 7دہائیوں تک راج کیا، بادشاہ کے انتقال کے بعد تخت وتاج انکے بیٹے مہاوجیلونگ کورنے سنبھال لیا ہے۔

تھائی لینڈ میں تاج پوشی کی آخری تقریب مئی 1950میں ہوئی تھی۔واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تیاریوں کے سلسلے میں بینکاک کی سڑکوں پر پریڈ کی ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔

 اس ریہرسل میں فوجی دستوں اور بینڈز نے حصہ لیا اورشاندار تقریبات کی تیاریاں بھی کیں،3روز تک جاری رہنے والی اس تقریب پر 4ارب روپے سے زائدخرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

تھائی لینڈ کی روایات کے مطابق نیا بادشاہ 2سال کے سوگ کے بعد ہی اپنی تاج پوشی کی تقریب منعقد کرسکتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter