رمضان المبارک ، شاہ سلمان کا قیدیوں کی رہائی کا حکم

5 مئی, 2019
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے  رمضان المبارک کے حوالے سے ان قیدیوں کی رہائی کا حکم صادر کر دیا جو ” سرکاری حق "کے زمرے میں قید تھے ۔         ہر برس ماہ رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ایوان شاہی سے ان قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے جو سرکاری حق کی مد میں سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں ۔
ایوان شاہی سے  سے جاری حکم نامے کے حوالے سے مملکت کی تمام جیلوں کی انتظامیہ کو اطلاع پہنچا دی گئی جس پر فوری عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔
شاہی حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق وہ قیدی جن پر مذکورہ شق کا اطلاق ہوتا ہے انہیں فوری رہا کر دیاجائے ۔
واضح رہے اس شاہی حکم سے وہ قیدی مستفیض نہیں ہو سکتے جو کسی ایسے کیس میں گرفتا رہو جن پر مخالف پارٹی کا کوئی مطالبہ ہو ، قتل و سنگین جرائم کے قیدی بھی اس شاہی حکم نامے سے مستفیض نہیں ہونگے ۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter