سعودی عرب: رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سوموار کو پہلا روزہ ہوگا

5 مئی, 2019

سعودی عرب میں ہفتے کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے،اس لیے پہلا روزہ 6 مئی سوموار کو ہوگا۔

ماہ صیام  کے آغاز کا انحصار دوسرے قمری مہینوں کی طرح چاند کی رؤیت پر ہوتا ہے۔اس ماہ کے دوران میں مسلمان سحری سے لے کر غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔اس دوران میں وہ کچھ کھاتے، پیتے نہیں اور بعض حلال امور سے بھی اجتناب کرتے ہیں۔

روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے۔ مسلمان اس ماہ میں اللہ کا قُرب اور خوشنودی حاصل کرنے اور تزکیہ نفس کے لیے بھوک پیاس برداشت کرتے ہیں۔رات کو تراویح کی اضافی نماز کے علاوہ نوافل ادا کرتے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں۔وہ فضول گفتگو،عیب جوئی ،غیبت ،لڑائی جھگڑے اور مجادلے سے گریز کرتے ہیں اور معاشرے کے غریب اور معاشی طور پر پسماندہ افراد کی مالی امداد میں پیش پیش ہوتے ہیں۔انھیں زکوٰۃ اور صدقات دیتے ہیں اور ان کی روزہ کشائی کے لیے افطاریوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

توقع ہے کہ سعودی عرب کے علاوہ قطر ،متحدہ عرب امارات ،انڈونیشیا ،سنگاپور ،لبنان ،شام ،کویت ،اردن اور افغانستان اور فلسطینی علاقوں میں سوموار ہی کو روز پہلا روزہ ہوگا۔ یورپی ممالک میں مقیم مسلمان بالعموم سعودی عرب کے ساتھ ماہ صیام کا آغاز کرتے ہیں۔اس مرتبہ بیشتر مسلم ممالک میں گرم موسم میں ماہ رمضان آرہا ہے۔ البتہ مغربی ممالک میں دن کے وقت موسم معتدل رہے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter