شام کے سرحدی علاقے میں جھڑپ، تین ترک فوجی افسروں سمیت 23 ہلاک، 40 زخمی

5 مئی, 2019

شام کے سرحدی شہر عفرین میں ترک فوجیوں اور جنگجوئوں کے درمیان جھڑپ اور شامی فوج کی بمباری میں تین ترک فوجیوں سمیت 23 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

’’ عفرین کے مقام پر شامی فوج کی طرف سے توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔ ادھر کرد جنگجوئوں اور ترک فوج کے درمیان بھی گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

ترکی کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے ہفتے کے روز بتایا کہ شمالی شام میں ادلب کے علاقے میں ان کے ایک انٹیلی جنس مرکز پر توپ خانے سے حملہ کیا گیا۔ ممکنہ طور پر یہ حملہ شامی فوج کی طرف سے کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں‌ معلوم ہے کہ یہ حملہ شام کے اندر سے کیا گیا ہے تاہم فی الحال اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ خیال رہے کہ ترکی نے ادلب میں 10 مقامات پر انٹیلی جنس پوائنٹ بنا رکھے ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter