شیو سینا پارٹی نے نقاب اور برقعے پر پابندی کیلئے سرگرم

2 مئی, 2019

ممبئی-شیو سینا پارٹی  نے بھارت میں چہرہ ڈھانپنے اور نقاب کرنے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ممبئی کی شیو سینا پارٹی نے مقامی اخبار میں بدھ کو چھپنے والے اپنے ایک اداریے میں لکھا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سری لنکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت میں بھی نقاب اور برقعے پر پابندی عائد کریں۔

 شیو سینا پارٹی نے موقف اختیار کیا ہے کہ برقعے کا اسلام یا بھارتی مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بھارتی ہوم منسٹری نے اس معاملے پر فی الحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter