برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے سیکریٹری دفاع کو عہدے سے برطرف کر دیا

2 مئی, 2019

لندن-برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے قومی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس سے متعلق اہم افشا کرنے کے الزام پر سیکریٹر ی دفاع گیون ولیمسن کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

برطانیہ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی معلومات افشا کرنے کے الزام پر سیکریٹری دفاع گیون ولیمسن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ برطرف کیے جانے والے سیکریٹری دفاع گیون ولیمسن پر برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک بنانے کے لیے نجی موبائل فون کمپنی کو محدود پیمانے پر مدد فراہم کرنے کا الزام تھا۔ انکوائری میں ثابت ہوا کہ گیون ولیمسن نے ہی قومی سلامتی اجلاس کے خفیہ فیصلوں کو افشاں کیا۔ گیون ولیمسن نے وزیراعظم کے مراسلے کے جواب میں کہا کہ استعفیٰ دینے کے معنی ہوں گے کہ وہ اور ان کی ٹیم قصور وار ہیں، لیکن ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

گیون ولیمسن نے ‘پرزور انداز’ میں خفیہ معلومات افشا کرنے کے الزام کو مسترد کیا۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے کے مطابق سیکریٹری دفاع گیون ولیمسن اپنا اعتماد کھو چکے۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ سے جاری اعلامیہ نے بھی سیکریٹری دفاع گیون ولیمسن کو برطرف کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ وزیراعظم ٹریزامے نے پینی مورڈانٹ کو سیکریٹری دفاع کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق 46 سالہ پینی مورڈانٹ برطانیہ کی پہلی خاتون سیکریٹری دفاع ہوں گی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter