انقلاب میں سوڈانی عبوری کونسل کے مثبت کردار کوتسلیم کیا جائے: صادق المہدی

2 مئی, 2019

سوڈان کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت”حزب الامہ” کےسربراہ اور سابق اپوزیشن لیڈر صادق المہدی نے مظاہرین پر زوردیا ہے کہ وہ فوج کے خلاف اشتعال انگیز طرز عمل ختم کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ عبوری عسکری کونسل کا انقلاب میں مثبت کردار تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں‌نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عبوری عسکری کونسل حالات ٹھیک ہوتے ہی اقتدار سول حکومت کے حوالے کردے گی۔

 بدھ کے روز ایک بیان میں صادق المہدی نے کہا کہ عبوری عسکری کونسل نے ملک میں انقلاب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اسے آئینی جواز فراہم کرنےسے محروم نہیں کرنا چاہیے۔

ادھر افریقی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں سوڈان کی عسکری کونسل سے کہا گیا ہے کہ وہ 60 دن کے اندر اندر اقتدار سول انتظامیہ کے حوالے کردے۔

افریقی یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں اقتدار کی سول حکومت کو پرامن منتقلی کے حوالے سے عبوری کونسل کی طرف سے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں کی گئی جس پر یونین کو گہری تشویش ہے۔

ادھر سوڈان میں عسکری کونسل اور سول انتظامیہ کےدرمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے بعد مظاہرین نے احتجاج کا دائرہ اور اس کی شدت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter