جاپان:85 سالہ شہنشاہ اکی ہیٹو آج تخت سے دستبردار ،ولی عہد شہزادہ ناروہیٹو تخت نشین

30 اپریل, 2019

جاپان میں آج نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے  ۔ 85 سالہ شہنشاہ اکی ہیٹو تخت سے دستبردار ہو جائیں گے۔ ولی عہد شہزادہ ناروہیٹو کل تخت نشین ہوں گے۔

ٹوکیو کے شاہی محل میں شہنشاہ اکی ہپٹو کی دستبرداری کی تقاریب کا آغاز ہوگیاہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے حتمی تقریب میں 330 مہمانوں کے سامنے شہنشاہ اکی ہیٹو قوم سے آخری خطاب  بھی کریں گے۔ کل تخت نشین ہونیوالے نارو ہیٹو جاپان کے 126 ویں شہنشاہ ہوں گے۔

اکی ہیٹو جاپان کے بادشاہ اور جاپانی شاہی خاندان کے سربراہ ہیں۔ جاپان کے موجودہ آئین کے تحت وہ ‘ریاست اور اس کے لوگوں کی یکجہتی کی علامت بھی ہیں۔ تاہم ملک چلانے میں ان کا کردار صرف رسمی ہے۔  شہنشاہ اکی ہیٹو ہیں 1989 میں اپنے والد شہنشاہ شوواہ ہیروہیٹو کے انتقال کے بعد سے گدی نشین ہیں ۔

ولی عہد کی حیثیت سے اکی ہیٹو نے 1959ء میں ایک عام خاتون، میچیکو شوڈا سے شادی کر کے روایت کو بدلا۔ وہ پہلے شہنشاہ یا ولی عہد شہنشاہ تھے جنہیں ایک عام شہری سے شادی کرنے کی اجازت دی گئی۔

اکی ہیٹو کی شہنشاہیت کے 30 سالہ دور میں جاپان نے سماجی رواجوں کو جدت میں ڈھلتی اور خواتین کے کالجوں میں داخلے اور زندگی کے پیشہ ورانہ شعبوں کی روز افزوں تعداد سمیت بہت سی سماجی تبدیلیاں دیکھیں۔

2016ء میں آکی ہیٹو نے شہنشاہیت سے دست برادری کے موضوع پر بات کی۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر اور گرتی ہوئی صحت کی وجہ سے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ممکنہ معذوری کے بارے میں ذاتی خدشات کا حوالہ دیا جس پر ‘ڈیٹ” کہلانی والی جاپان کی پارلیمان نے انہیں دستبردار ہونے کی اجازت دے دی۔ 30 اپریل کو جب وہ اپنے دور حکمرانی سے دست بردار ہو رہے ہوں گے تو وہ 200 سال کی تاریخ میں تخت چھوڑنے والے پہلے جاپانی شہنشاہ ہوں گے۔

آکی ہیٹو کی تین دہائیوں پر محیط شہنشاہیت کو جاپان میں “ہائی ایسی” یعنی “امن کے حصول” کا دور کہا جاتا ہے۔ اخبار جاپان ٹائمز کے مطابق جب نارو ہیٹو یکم مئی کو اپنے والد کی جگہ تخت نشین ہوں گے تو وہ “ریوا” نامی دور کا آغاز کریں گے جس کے کم و بیش معانی “خوش قسمتی”  اور “امن” یا “ہم آہنگی” کے ہیں۔

جاپان کی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشی ہیڈے سوگا نے اگلے شاہی عہد کے نام کا اعلان یکم اپریل کو کیا۔ سوگا نے اخباری نمائندوں کو بتایا، “ہم امید کرتے ہیں کہ ’’ہائی ایسی‘‘ کو جاپانی قوم کی وسیع قبولیت اور اِن کی زندگیوں میں گہری اہمیت حاصل ہوگی۔

جاپان کے شاہی خاندان کا تعلق دنیا کی تسلسل سے چلنے والی طویل ترین بادشاہت سے ہے۔ اکی ہیٹو بادشاہوں کے خاندان میں 125ویں شہنشاہ ہیں۔ اس شاہی خاندان کی بنیاد شہنشاہ جیمو  نے 600 عیسوی میں رکھی تھی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter