داعش کی قیادت کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے : امریکا

30 اپریل, 2019

امریکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ داعش تنظیم کے آزاد رہ نماؤں کا پتہ چلا کر انہیں ہزیمت سے دوچار کیا جائے گا۔ یہ موقف داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے 5 برس بعد پہلی مرتبہ کسی وڈیو میں نمودار ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کی شام ایک بیان میں کہا کہ "شدت پسند تنظیم کے خلاف امریکا کے زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد پوری دنیا میں لڑے گا تا کہ ان دہشت گردوں کی دائمی شکست کو یقینی بنایا جا سکے ،،، اور تنظیم کی جو قیادت ابھی تک آزاد پھر رہی ہے اسے عدالت کے کٹہرے میں پہنچایا جا سکے تا کہ انہیں وہ سزا ملے جس کے وہ مستحق ہیں”۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی حکومت کے تجزیہ کار البغدادی کی وڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیں گے اور اسے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پیش کریں گے تا کہ اس کی تصدیق ہو سکے۔

ترجمان کے مطابق عراق اور شام میں داعش کی ہزیمت اس تنظیم کے لیے جان لیوا تزویراتی نفسیاتی ضرب تھی جو اپنی نام نہاد خلافت کے سقوط اور اپنی قیادت کی ہلاکت یا ان کے فرار سے دوچار ہوئی.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter