سری لنکا میں سعودی سفارت خانے کی اپنے شہریوں کے لیے ہدایات

30 اپریل, 2019

سری لنکا میں سعودی سفارت خانے نے ایک بیان میں سعودی شہریوں کو سری لنکن حکام کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ "دوست ملک سری لنکا میں ہنگامی حالات کے پیش نظر سری لنکا میں سعودی سفارت خانہ سعودی شہریوں کو اُن اقدامات کے حوالے سے متنبہ کرنا چاہتا ہے جو سری لنکن حکام نے کیے ہیں۔ حالیہ افسوس ناک دہشت گرد حملوں کے بعد ایمرجنسی کے قانون کے تحت مؤرخہ 29 اپریل پیر کے دن سے چہرے کو ڈھانپنے پر پابندی ہو گی تا کہ شناخت ظاہر ہو سکے۔”

سعودی سفارت خانے نے اپنے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سری لنکا کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے نظام اور قوانین کی پاسداری کریں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter