برطانیہ نے اپنے شہریوں کو ترکی کے سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت کیوں‌ کی ؟

29 اپریل, 2019

برطانوی حکومت کی طرف سے حال ہی میں اپنے شہریوں کوہدایت کی گئی تھی کہ وہ ترکی کےغیرضروری سفر سے گریز کریں۔ برطانیہ کی طرف سے اپنے شہریوں کو ترکی کےسفر میں احتیاط کی یہ آٹھویں ہدایت تھی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ تنبیہ موجود ہے۔

دوسری جانب ترک ذرائع ابلاغ نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ملک میں اس وقت 10 ہزار سےزاید دہشت گرد اپنی پناہ گاہوں میں موجود ہیں۔  ترکی میں زیادہ تر دہشت گرد شام کی سرحد سے کے ساتھ متصل علاقوں میں ہیں جوترکی کی قومی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق ترکی میں عفرین کی سرحد کےقریب دہشت گردوں‌نے اپنے ٹھکانے بنا رکھے ہیں اور وہ ترک شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکیوں پربھی حملے کرسکتےہیں۔

غیرملکیوں کی ترکی میں آمد کی وجہ؟

برطانیہ میں ٹریول ایجنسیوں کےرابطہ گروپ

کے مطابق حالیہ عرصے کےدوران ترکی کی طرف سے سیاحت کومزید پرکشش بنانے اور غیرملکیوں کوزیادہ سے زیادہ ترکی کے سفر کاموقع فراہم کرنے کے لیےویزہ سستا کیا گیا۔ ویزے کی قیمت میں کمی تعطیلات کے موقع پر برطانوی شہریوں کو ترکی کےسفرکےلیے ایک ترغیب ثابت ہوتی ہے۔

میڈیا کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2018ءکے دوران 23 لاکھ برطانی باشندوں نےترکی کا سفر کیا۔دوسری جانب ترکی میں ہونےوالے دہشت گردان واقعات کےنتیجے میں بڑٰى تعداد میں شہریوں کا جانی نقصان ہوا۔ 2015ء میں ترکی میں دہشت گردانہ واقعات میں 86 افراد مارت گئے۔2016ء میں اتا ترک ہوائی اڈے پردھماکے میں 45 افراد لقمہ اجل بنے اور 2017ء کےدوران استنبول کے ایک نائیٹ کلب میں 39 افراد ہلاک ہوئے۔،

ترکی میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعات کےبارے میں ترکی کےسرکاری موقف میں کھلا تضاد ہے۔ ترکی دہشت گردی کی کارروائیوں میں داعش کا نام لینے کے بجائے کردوں کو ان واقعات کا ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔تررکی کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘اناطولیہ’ کےمطابق ترکی کے سرحدی علاقوں میں 8سے 10 0ہزار تک دہشت گرد موجود ہیں۔

برطانوی تجزیہ نگار اور انٹیلی جنس فیوژن کے چیف ایگزیکٹو مائیکل مکابی نے کہاکہ ترکی داخلی سطح پر اس وقت کئی بحرانوں سے گذر رہا ہے۔ ایسے میں برطانوی شہری ترکی میں پیش آنے والے کسی بھی ناخوش گوار واقعےکا نشانہ بن سکتےہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter