بھارت میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ:72 نشستوں کے لیے 9 ریاستوں میں پولنگ جاری

29 اپریل, 2019

نئی دہلی:بھارت کی لوک سبھا کی کل 543 نشستوں کے لیے انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے پولنگ آج ہو رہی ہےجس میں 72 نشستوں کے لیے 9 ریاستوں میں ووٹنگ جاری ہے۔  لوک سبھا کے انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 72 نشستوں کے لیے 9 ریاستوں میں ووٹنگ جاری ہے۔جن میں راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال، جھاڑکنڈ، مدھیہ پردیش، بہار، جموں کشمیر، اڑیسہ اور مہاراشٹر شامل ہیں۔دوسری جانب پولنگ کے عمل کے دوران پولنگ سٹیشن کے باہر متعدد مقامات پرجھڑپیں اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔بھارت کی قومی اسمبلی کے انتخابات 7 مراحل میں ہوں گےجس میں90 کروڑ افراد حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔بھارت کی لوک سبھا  کی کل 543 نشستوں کے لیے انتخابات کا پہلا مرحلہ 11اپریل کو ہوا تھا جبکہ دوسرا مرحلہ 18 اپریل  اور تیسرا مرحلہ 24 اپریل کو ہوا تھا ، پانچواں مرحلہ 6 مئی، چھٹا مرحلہ 12 مئی اور ساتواں مرحلہ 19 مئی کو ہوگا جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter