اسپین میں آج سے عام انتخابات کا آغاز

29 اپریل, 2019

اسپین میں آج سے عام انتخابات کا آغاز اسپین میں آج سے عام انتخابات کا آغاز ہوگیا۔پولنگ کا آخری وقت مقامی وقت کے مطابق شام آٹھ بجے تک ہے۔تفصیلات کے مطابق اسپین میں آج سے عام انتخابات کا آغاز ہوگیا۔پونے چار کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ صبح نو بجے سے شام آٹھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سب انتظامات کیے جائیں گے۔ ابتدائی انتخابی نتائج پولنگ ختم ہونےکے چندگھنٹوں کےبعد ہی سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق سوشلسٹ پارٹی کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے کا قوی امکان ہےلیکن پارٹی کو اکیلے حکومت سازی کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہیں ہو سکیں گی۔اسپین کے سبکدوش ہونے والے سوشلسٹ وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت کو غیر معمولی عوامی تائید حاصل ہو سکتی ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter