یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

28 اپریل, 2019

یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک کیلی فورنیا:(28 اپریل 2019) امریکی ریاست میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔ واقعے میں زخمی ہو نے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی ۔ پولیس نے عبادت گاہ اور اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ سین ڈیاگو میں پیش آیا ۔پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کے بعد دیگر مذہبی عبادت گاہوں کے اطراف بھی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ سے دور رہیں۔ پولیس نے فائرنگ کے شبے میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلٹ ٹرمپ نے کیلی فورنیا میں یہودی عبادت فاہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی مخالفین کو شکست دینا ہو گی

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہود دشمنی اور نفرت پر مبنی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں دکھ کی اس گھڑی میں امریکی قوم یہودی کمیونٹی کے ساتھ ہے

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter