کولمبو:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مشتبہ دہشتگردوں سمیت 20 ہلاک

28 اپریل, 2019

کولمبو:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، مشتبہ دہشتگردوں سمیت 20 ہلاککولمبو:(27 اپریل 2019)ایسٹر پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد سری لنکن سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سری لنکن سیکیورٹی فورسز نے مشرقی ساحلی علاقے امپارا میں مشتبہ دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو چھاپے کے دوران جھڑپوں میں مشتبہ دہشتگردوں سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں چھ بچے اور ایک شہری بھی شامل ہے۔ترجمان سری لنکن فوج کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیاگیا،آپریشن مکمل ہونے کے بعد مشتبہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter