سوڈان میں مشترکہ سول اور ملٹری کونسل کی تشکیل پراتفاق

28 اپریل, 2019

سوڈان میں عبوری عسکری کونسل اور آزادی وتبدیلی کے لیے احتجاج کرنے والی سیاسی جماعتوں کےاجلاس میں ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ سول اور ملٹری کونسل کی تشکیل پر اتفا ق کیاگیا ہے۔

 ہفتے کے روز خرطوم میں صدارتی محل میں ہونے والے اجلاس میں عسکری قیادت اور مظاہرین کی جانب سے ‘عمرالدقیر’ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے ایک نئی عبوری کونسل تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی جس میں 8 سول اور 7 فوجی افسران کو شامل کرنے کا کہاگیا جب کہ عسکری کونسل نے سولین کے صرف تین نمائندے شامل کرنے کی تجویز پیش کی۔

تاہم گذشتہ روز کے اجلاس میں نئی مشترکہ عبوری کونسل میں فوج اور سولین سے نمائندوں کی تعداد پراتفاق نہیں کیا جاسکا۔ اس حوالےسے آج اتوار کےروز دوبارہ اجلاس منعقد کیاجائے گا۔

عسکری کونسل کا کہنا ہے کہ فوج اور مظاہرین کے نمائندوں کےدرمیان نئی عبوری کونسل کی تشکیل کے حوالے سے صلاح مشورہ جاری ہے۔مظاہرین کی طرف سے مقررکردہ نمائندوں نےمشاورتی اجلاس میں مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد ملک میں نئی عبوری کونسل کی تشکیل سے اتفاق کیا گیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter