دوسرے ملکوں کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیئے: ولادی میر پیوٹن

26 اپریل, 2019

بیجنگ : روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ شاندارمشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایجنڈے پر بامعنی اور مؤثرعملدرآمد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں باہمی آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کیا جانا چاہیئے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ چین کے ساتھ روس کی ذہنی ہم آہنگی ہے، مالیاتی اور کرنسی پالیسیوں کے استحکام کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم علاقائی اور عالمی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔شاندارمشترکہ مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل چینی صدر نے دوسرے ون بیلٹ اینڈ روڈ فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تجارت کے فروغ کے لیے آزاد تجارتی معاہدوں کی ضرورت ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ فورم تمام شریک ملکوں کو یکساں موقع فراہم کرتا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter