برطانوی شہزادہ ولیم کا نیوزی لینڈ میں دہشت گردی سے متاثرہ مسجد کا دورہ

26 اپریل, 2019

کرائسٹ چرچ: برطانوی شہزادے ولیم نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا شکار مسجد کا دورہ کیا اس دوران وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

شہزادہ ولیم نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد النور کادورہ کیا، اس دوران سفید شال سرپہ لیے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ شہزادہ ولیم نے مشکل کے اس وقت میں نیوزی لینڈ کی حکومت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا نیوزی لینڈ نے راہ دکھائی کہ  نفرت کامقابلہ محبت سے کیاجانا چاہیے، میں دعاگو ہوں  کہ دنیامیں محبت کی طاقت نفرتوں پر ہمیشہ غالب رہے، انہوں نے کہا نیوزی لینڈ نےحملہ آورکی جانب سے خوف کاماحول پیدا کرنے کامنصوبہ ناکام بنادیا۔

برطانوی شہزادے نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید افراد کےلواحقین اور زخمیوں سے اسپتال میں ملاقات بھی کی۔ زخمی ہونے والوں میں 5 سالہ بچی الین الساتی بھی شامل ہے جو فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں سفید فام عیسائی دہشت گرد نے دومساجد میں فائرنگ کرکے 50 معصوم مسلمانوں کو شہید اور کئی افراد کو زخمی کردیاتھا جب کہ شہدا میں 9 پاکستانی بھی شامل تھے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter