سری لنکا دھماکے:مشتبہ افراد کے نام ، تصاویر جاری،سیکرٹری دفاع مستعفی

26 اپریل, 2019

کولمبو:سری لنکن حکومت نے حملوں میں مطلوب مشتبہ افراد کے نام اور تصاویر جاری کرتے ہوئے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد کم کر دی،جبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر سیکرٹری دفاع ہیمارسی فرنینڈو مستعفی ہو گئے۔  ایسٹر کے موقع پر سری لنکا کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں تضاد سامنے آ گیا، سری لنکا حکومت نے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد کم کر دی، نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں نے غلط اعداد و شمار جاری کئے،سانحے میں 359 نہیں،253 افراد ہلاک ہوئے۔تاہم ناقص سیکورٹی انتظامات پر سیکرٹری دفاع ہیمارسی فرنینڈو مستعفی ہو گئے۔ہیمارسی فرنینڈو نے اپنے استعفی صدر کو ارسال کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسٹر کے موقع پر  ہونے والے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ صدر یہ ذمہ داری اب کسی اور کو دے دیں۔دوسری جانب سری لنکن پولیس ہیڈ کوارٹر نے حملوں میں مطلوب مشتبہ افراد کے نام اور تصاویر جاری کر دی ہیں جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر حملوں میں ملوث 76 افراد کو گرفتار بھی کر رکھا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter