کولمبو حملہ: سری لنکن حکومت کا حملوں سے متعلق انتباہ نظرانداز کرنے کا اعتراف

25 اپریل, 2019

کولمبو حملہ: سری لنکن حکومت کا حملوں سے متعلق انتباہ نظرانداز کرنے کا اعتراف کولمبو:(25 اپریل 2019) سری لنکن حکومت نےگذشتہ اتواز کو ایسٹرکے موقع پر خودکش حملوں سےمتعلق انتباہ نظرانداز کرنے کا اعتراف کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سرلنکن حکومت نے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکوں میں ممکنہ غفلت برتنے پر کا اعتراف کر لیا ہے۔ دھماکوں میں تین سو انسٹھ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔سری لنکا کے صدر متھری پالا سریسینا نے ایسٹر دھماکوں کے حوالے سے ممکنہ انٹیلی جنس اطلاعات پر غفلت برتنے پر سیکریٹری دفاع اور پولیس چیف کوبرطرف کر دیا ہے۔دوسری جانب کولمبوں میں خودکش دھماکوں میں مرنے والوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے۔اس سے قبل ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں سری لنکن حکام کورواں ماہ کے آغاز سےممکنہ حملوں سے متعلق خبردار کیا گیا تھا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter