بھارت میں دہلی سمیت دیگر ریلو ے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،سکیورٹی ہائی الرٹ

24 اپریل, 2019

نئی دہلی:سری لنکا میں ہونیوالے خوفناک دھماکوں کے بعد بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ریلوے سٹیشن سمیت دیگر کئی ریلوے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہوسکنے پر16 مئی کو کاشی وشوناتھ مندر اور دہلی میں موجود اہم مندروں کو اڑایا جائے گا۔

بھارت کے میڈیا کے مطابق دھمکی ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے جو محکمہ ڈاک کے ذریعے شاملی ریلوے سٹیشن ماسٹر کو بھیجا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق خط ہندی میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پولیس او پی سنگھ کے حوالے سے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کردی گئی ہے جب کہ محکمہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی ریلوے سٹیشنوں کو ملنے والی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پورے ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں۔

ان انتخابات کے تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا میں اتوار کے دن ایسٹر کے موقع پر ایک ساتھ کئی گرجا گھروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 321 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter