جمعیۃ السلام کے زیراھتمام یک شبی دعوتی اجلاس عام اختتام پزیر/حفاظ کی دستار بندی/صفة صلاة النبي کے نیپالی ایڈیشن کی رونمائی

23 اپریل, 2019

روبنديهي/ كيئر خبر

سابقہ روایات کی طرح امسال بھی جمعیۃ السلام للخدمات الانسانیہ کے زیراھتمام معہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم موضع مریاد پور، روپندیہی نیپال میں مورخہ 20/4/2019ء بروز سنیچر یک شبی دعوتی وتبلیغی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آ یا ، جس کی صدارت شیخ عبدالمنان سلفی وکیل الجامعہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نیپال نے فرمائی، جبکہ نظامت کے فرائض عالی مرتبت مولانا افضل احسان اثری استاذ جامعہ دارالھدی یوسف پور نے انجام دیئے ۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز معہد كے طالب علم عزیزم محمد اسعد بن مشتاق احمد سلفی كى تلاوتِ كلام پاک سے ہوا، پھر حافظ محمد عارف بیتی نے حمد باری تعالی اور مولانا اختر ریاضی نعت شریف پیش کیا، اس كے بعد صدر جمعیت مولانا شمیم الرحمن اثری نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں اور تمام حاضرین کو خوش آمدید کہا اور اجلاس میں شرکت پر جمعیت کے اراکین اورذمہ داران ومعاونین کی طرف سے خلوص دل سے ان کا شکریہ ادا کیا، اورجمعیت کی دعوتی، تعلیمی، اشاعتی اور سماجی ورفاہی سرگرمیوں کا اجمالی تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں طلبا‍‌ء معہد ابی بن کعب لتحفیظ القرآن الکریم نے ترانہ پیش کیا،
اس کے بعد صدر اجلاس شیخ عبد المنان سلفی وکیل الجامعہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نیپال نے "قرآن کریم کی اہمیت و فضیلت” کے موضوع پر انتہائی وقیع اور جامع خطاب فرمایا۔
محترم صدراجلاس کے صدارتی خطاب کے بعد معزز مہمانوں کے دست مبارک سے جمعیت کے شعبۂ تالیف وترجمہ کی جانب سے نیپالی زبان میں طبع شدہ علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی مایہ ناز وشہرہ آفاق کتاب "صفة صلاة النبي صلى الله عليه وسلم” ترجمہ: محمد حسين، مراجعة وتصحيح مولانا محمد شریف تیمی کا اجراء بھی عمل میں آیا،
بعد ازاں معزز مہمانوں کے دست ِمبارک سے معہد سے فارغ ہونے والے (24) حفاظ کی دستار بندی عمل میں آئی، اور انہیں بیگ، متنوع شرعی کتب اور ملابس کی صورت میں انعامات سے نوازا گیا۔
اس کے بعد باقاعدہ خطابات کا سلسلہ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے دکتور عبدالغنی القوفی مدنی  مشرف دعاة وزارة الشؤون الإسلامية والأوقاف المملكة العربية السعودية جھنڈانگر نے "علم کی اھمیت و فضیلت قرآن وحدیث کی روشنی میں” کے موضوع پر جامع خطاب فرمایا.
بعد ازاں جماعت کے معروف خطیب شیخ محمد نسيم مدني صدر مرکز السنة روپندیھی نیپال نے "محبت رسول اہمیت و فوائد ” کے موضوع پرانتہائی وقیع، اور جوش ولولولہ سے بھر پورخطاب کیا۔
بعدہ شیخ قمرالدین بسم اللہ ریاضی  استاذ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر نے "سود کی حرمت و مضرت ” کے موضوع پر مفصل اور مدلل خطاب فرمایا۔
اس کے بعد مولانا مطیع اللہ مدنی استاذ مدرسہ خدیجۃ الکبری للبنات، ومدیرماھنامہ ” نور توحید ” جھنڈانگر نے "توحید کی اہمیت و فضیلت و مذمت شرک” کے موضوع پر دلائل وبراہین سے آراستہ پرمغز خطاب فرمایا۔
اس اجلاس کے آخری خطیب نامور عالم دین شیخ احمد حسین فیضی نے ارشاد الہی "وتلك الأيام نداولها بين الناس ” کی روشنی میں انتہائی وقیع، اور پرمغز خطاب اور اپنی پرسوز دعائیہ کلمات کے ساتھ اس مبارک پروگرام کےاختتام کا اعلان کیا۔
اجلاس میں ہند و نیپال کے سیکڑوں علمائے کرام، نامور علمی اور سماجی شخصیات اورقرب وجوار کے سرکردہ افراد کے علاوہ مسلم مرد

وخواتین کی ایک کثیر تعداد نے بڑے جوش، جذبہ اور خلوص کے ساتھ شرکت کی۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter