کوئی شخص میری نافرمانی نہیں کرسکتا:امریکی صدرٹرمپ

23 اپریل, 2019

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کوئی شخص میری نافرمانی نہیں کرسکتا صدارتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے کو گھر جانا ہوگا وائٹ ہا ئوس  میں منعقدہ سالانہ ایسڑ تقریبات کے دوران بالکونی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پالیسیوں سے امریکی معیشت اور دفاع کو مستحکم بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری اقداما ت کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا میرے دور حکومت میں شاندار ترقی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے مواخذہ کی تحریک پر کوئی پریشانی نہیں، 2016 کے انتخابات میں روسی مداخلت کے حوالہ سے خصوصی وکیل رابرٹ مولر کی 448 صفحات کی رپورٹ کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بات حیران کن ہے انتخابی مہم کے دوران جو لوگ میرے زیادہ قریب تھے ان سے اس بارے میں کوئی تصدیق نہ کی گئی۔ دریں اثنا ڈیموکریٹک صدارتی امید وار ایلزبتھ ویرن نے کہا ہے کہ کانگرس صدر ٹرمپ کو ہٹانے کے لئے مواخذہ کا عمل شروع کرے ایوان نمائندگان جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے میں مواخذہ کی تحریک آسانی کے ساتھ کامیاب ہوجائے گی جبکہ سینٹ میں ریپبلیکنز کی اکثریت کے باعث اس کی کامیابی کے امکانات کم ہیں.

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter