بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گا

22 اپریل, 2019

بھارت میں عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل سے شروع ہو گانئی دہلی:(22 اپریل 2019) بھارت پر حکمرانی کون کرے گا مودی یا راہول ،فیصلے کی گھڑی کا تیسرا مرحلہ منگل کو شروع ہورہا ہے ۔ بھارت کی چودہ ریاستوں کی ایک سو پندرہ نشستوں کے لیے عوام اپنی حق رائے دہی استعمال کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں عام انتخاب سات مرحلوں میں ہو رہے ہیں جس میں سے دو مرحلوں کے انتخابات ہونے کے بعد تیسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ تیسرے اور اہم مرحلے کے لیے عوام کی توجہ اپنی جانب کرانے کے لیے کانگریس ، بھارتیا جنتا پارتی اور دیگر جماعتیں اپنی اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق تیسرے مرحلے میں چودہ ریاستو ں کی ایک سو پندرہ نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔گجرات کی چھبیس، کیرالا کی بیس،کرناٹک اور مہاراشٹر اکی چودہ، چودہ نشستوں پر انتخاب ہوگا۔اترپردیش کی دس ، چھتیس گڑھ کی سات، اڑیسہ کی چھ اور بیار اورمغربی بنگال کی پانچ، ہانچ نشستوں کے لیے امیدوار مقابلے میں ہوں گے جبکہ ریاست آسام کی چار ، گوا کی دو اور  کشمیر ، دادر ، نگری حویلی ، دامن اور ڈیو کی ایک ایک نشست پر پولنگ ہوگی ۔ عام انتخابات میں پانچ سو چونتیس نشستوں پر مقابلہ ہوگا، جہاں نوے کروڑ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جو سات مرحلوں میں رائے شماری میں حصہ لیں گے ۔اپریل اور مئی کے چھ ہفتوں تک بھارتی عوام اسی کوشش میں لگے رہیں گے اور اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ اگلا حکمران کون ہوگا۔بھارت میں عام انتخابات کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے بعد چوتھا مرحلہ انتيس اپریل سے شروع ہوگا جس میں نو ریاستوں کی اکہتر نشستوں پر مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ گیارہ اپریل کو جبکہ دوسران اٹھارہ اپریل کو شروع ہوا تھا۔بھارت میں عام انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان تئیس مئی کو کیا جائے گا

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter