چینی صدرکی جانب سے امریکی طالب علموں کے خط کا جواب

22 اپریل, 2019

بیجنگ ۔ 22 اپریل -چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی ریاست ایلی نوائے کے نائلز نارتھ ہائی سکول کے طالب علموں کے ایک خط کا جواب دیا جس میں ان طالب علموں کی جانب سے چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی اور رابطے مضبوط کرنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق صدر شی جن پنگ کے مذکورہ جوابی خط پر نائلز نارتھ ہائی سکول کے طلبا میں نہایت جوش و خروش پایا جاتا ہے۔اساتذہ اور طلباءنے کہا کہ اس جواب سے چینی صدر شی کی خوش مزاجی عیاں ہوتی ہے اور یہ خط پڑھ کر اساتذہ اور طلبا کی بہت زیادہ حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ان کا توقعات کا اظہار کیا گیا کہ چینی صدر کے خط سے متاثر ہو کر اور زیادہ مقامی طلباءچینی زبان اور ثقافت سیکھیں گے اور چین امریکا دوستانہ تبادلے میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ چند دن پہلے نائلز نارتھ ہائی سکول میں چینی زبان سیکھنے کی کلاس کے چالیس طالب علموں نے صدر شی جن پنگ کے نام ایک خط لکھا، جس میں ان کے کام، زندگی اور ذاتی شوق کے بارے میں پوچھا گیا۔ خط میں لکھا گیا کہ وہ چینی زبان سیکھ رہے ہیں، چینی موسیقی اور چینی کھانے سے محبت کرتے ہیں، انہیں امید ہے کہ انہیں چین کا دورہ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter