سری لنکا:بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی

22 اپریل, 2019

سری لنکا:بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 290 تک پہنچ گئی کولمبو:(22 اپریل 2019) سری لنکا میں بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد دوسو نوے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ سو افراد زخمی ہیں ۔ کولمبو ایئرپورٹ کے قریب ملنے والا بم ناکارہ بنادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد دوسو نوے  تک پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ سو افراد زخمی ہیں۔ دھماکوں کے بعد فضا سوگوار ہے اور ہرآنکھ اشکبارہے جبکہ لواحیقین غم سے نڈھال ہیں۔دہشتگردانہ واقع کے بعد پولیس نےسرچ آپریشن کےدوران تیرہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے فوج کو بھی طلب کرلیا ہے۔دھماکوں میں مرنےوالوں میں پینتیس غیرملکی شامل ہیں جن افراد کا تعلق پاکستان، امریکا، ڈنمارک، چین، جاپان، بھارت، بنگلادیش، اور مراکش سے ہے۔سری لنکن پولیس کے مطابق دھماکوں کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابھی کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔افسوسناک واقعے کے بعد سری لنکن وزیراعظم نے سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے اور دو دن تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ کولمبو پولیس چیف نے پہلے ہی خودکش حملوں کا خدشہ ظاہر کیاتھا۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter