یوکرین: کامیڈین کے صدر بننے کے امکانات روشن

21 اپریل, 2019

حالیہ سروے کے مطابق یوکرین کے انتخابات میں غیر مقبول اور سیاسی پس منظر نہ رکھنے والے کامیڈین ولادی میر زیلنسکی کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

یوکرین میں ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتوار کے روز شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اب تک کے سروے اور رجحانات کے مطابق سیاسی پس منظر نہ رکھنے والے کامیڈین ولادی میر زیلنسکی کی کامیابی کے امکانات روش ہیں۔

ولادی میر زیلنسکی ایک ٹیلی ویژن سیریز میں صدر کا کردار بھی ادا کرچکے ہیں۔

رائے عامہ کے مطابق ولادی میر زیلنسکی کو موجودہ صدر پیٹرو پوروشینکو پر برتری حاصل ہے جن کی مہنگائی اور کرپشن پر قابو نہ پانے کے باعث مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

صدر کے اُمیدواروں کا سب سے بڑا چیلنج روس کے ساتھ کشیدگی اور مغربی قوتوں سے اپنے تعلقات کو ازسر نو استوار کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ 2014 میں روش کے ساتھ کشیدگی کے باعث یوکرین میں بڑۓ پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

دونوں امیدواروں نے مغربی قوتوں کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیا ہے۔

آپ کی راۓ

چیف ایڈیٹر

دفتر

  • محکمہ اطلاعات رجسٹریشن : ٧٧١
  • news.carekhabar@gmail.com
    بشال نگر، کاٹھمانڈو نیپال
Flag Counter